لاہور(خبرنگار)ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مسلسل فالو اپ سے ایل ڈی اے سٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کے کنکشن میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر لی گئیں ہیں۔ بجلی کے کنکشن سے ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی۔ایل ڈی اے سٹی” سی بلاک“کاپوزیشن آئندہ ماہ دسمبر میں دیا جا رہا ہے۔سی بلاک کے بعد جناح سیکٹر کے دیگر بلاکس کے پوزیشن دینے کی بھی تیاریاں کی جاری ہیں۔ دریں اثناءکمشنر کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز غیرقانونی تعمیرات/کمرشل عمارتوں کےخلاف اعوان ٹاو¿ن، سبزہ زار،علامہ اقبال ٹاو¿ن، قاضی ٹاو¿ن اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی۔اعوان ٹاو¿ن میں غیرقانونی دکانیں جزوی طور پر مسمار۔قاضی ٹاو¿ن میں غیرقانونی دکانوں کے شٹرز ہٹا دیئے۔پلاٹ نمبر 766 ایچ،سبزہ زار سکیم میں نیلام گھر/ غیرقانونی شیڈز مسمار کر دیئے۔ پلاٹ نمبر14اے مرغزار سکیم پر کمرشل جم، سیل ،پلاٹ نمبر 15 ایچ ،آئی سبزہ زار سکیم پر قائم غیر قانونی شوروم سیل کر دیا۔پلاٹ نمبر22ڈی اور58سی سبزہ زار سکیم پرلگا ئے گئے سپورٹس نیٹ ہٹا دیئے۔پلاٹ نمبر1050،1051 راوی بلاک علامہ اقبال ٹاون کو سربمہر بورڈز ہٹا دیئے۔ پلاٹ نمبر1 کامران بلاک، علامہ اقبال ٹاون میں زیر تعمیر ریسٹورنٹ مسمار کر دیا۔
کمشنر کا فالو اپ ،ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کنکشن کی رکاوٹیں دور ،دیرینہ مسئلہ حل
Nov 23, 2023