لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شاہ عالم مارکیٹ بورڈ و کینٹ ٹریڈرز بورڈ تاجران کا اجلاس منعقد ہوا۔ تاجران نے پرائس کنٹرول، میونسپل مسائل، صفائی کی صورتحال اور ایکشنز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول کیلئے تاجر تنظیموں کا کلیدی کردار ہے۔ ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی کریں۔ کمشنر لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ پیچ ورک، لٹکتی تاروں کے گچھوں کے خاتمے، ٹریفک، تجاوزات خاتمے کیلئے ٹیمیں تشکیل دےدیں۔
کمشنر کی زیر صدارت تاجران بورڈکا اجلاس ،پرائس کنٹرول، میونسپل مسائل پرگفتگو
Nov 23, 2023