لاہور (خصوصی نامہ نگار) مزارِ اقبال کی اَپ گریڈیشن کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا پہلا اجلاس مزار اقبال پر انعقاد پذیر ہوا۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، سیکرٹری اوقا ف ڈاکٹر طاہررضابخاری، کامران لاشاری، مولانا عبد الخبیر آزاد، شوزیب سعید،ماہرین و متعلقین اقبال منیب اقبال، اقبال صلاح الدین، ڈاکٹر عبدالراو¿ف رفیقی، محمد حسن، محمد علی خان، رانا زوہیب اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مزار ِ اقبال کی اَپ گریڈیشن، رینوویشن، تزئین و آرائش،آراستگی سمیت دیگر مختلف امور اور تفصیل کے حوالے سے ایک جامع حکمت ِ عملی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مزارِ اقبال عظیم قومی ورثہ، اس کی تزئین نو کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے، جس کو جملہ سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اقبالؒ اِتحاد ا±مت کے داعی اور اس کو مضبوط اور مستحکم دیکھنے کے متمنی تھے۔ چنانچہ ان کے مزار سے ان کے اس پیغام کے ہمہ وقت ابلاغ کا اہتمام لازم ہے۔
مزارِ اقبال کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی کا اجلاس ،جامع حکمت عملی مرتب
Nov 23, 2023