9 مئی کیس، اسد عمر، زین قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع 23 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ 

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیرؤ کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ سماعت 65 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ 9 ملزمان کی غیر حاضری کے باعث ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم نہیں ہو سکیں، چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نو مئی کا فائدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ہوا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا میں چاہتی ہوں باہر نکل کر نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑوں، اگر پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں رہی تو الیکشن کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت چھ مقدمات میںپی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔ علاوہ ازیں زین قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔ دریں اثناءفٹ بال کھلاڑی شمائلہ ستار اور رضیہ سلطانہ سمیت دیگر خواتین کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔ ملزموں کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ علاوہ ازیں جلا¶ گھیرا¶ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں گرفتار 711 ملزمان ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پراسےکےوشن ڈےپارٹمنٹ نے نو مئی کے مقدمہ کا نامکمل چالان خصوصی عدالت مےں جمع کروا دےا۔ نامکمل چالان مےں قصوروار پائے جانے والے پچاس ملزمان کو عدالت نے 27نومبر کو طلب کر لےا۔ طلب کئے گئے ملزمان سےنٹرل جےل مےں جوڈےشل رےمانڈ پر ہےں، نامکمل چالان مےں پی ٹی آئی کے 14مقامی رہنماؤں کو مفرور ظاہر کےا گےا ہے جبکہ مقدمہ مےں دس مرکزی رہنما بھی سازش کرنے کی دفعات کے تحت ملزم نامزد ہےں، ان نامزد مرکزی رہنماؤں مےں عمران خان، شاہ محمود قرےشی، پروےز الہی، حماد اظہر، ےاسمےن راشد، زبےر نےازی، اعجاز چوہدری کے نام شامل ہےں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...