راولپنڈی (نوائے وقت پورٹ) کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید مری کی سول عدالت میں پیش ہوگئے۔ شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردارشہباز خان اور راجہ ماجد نور کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش ہوئے۔ مری پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے شیخ رشید کے وکلاءکو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ یادرہے کہ شیخ رشیداحمد کےخلاف مری میںرواں برس فروری میںمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ مری میں درج ہے۔