اسلام آباد(اے پی پی)جاپان نے جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں 5.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 ۔ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاپان کی جانب سے 5.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دورا ن جاپان کی جانب سے مجموعی طور پر 235.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔