لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف صحافی اور ایڈیٹر ”دی نیشن“ سلمان مسعود کی کتاب ”فال آوٹ“ شائع ہو گئی ہے۔ انگریزی زبان میں شائع ہونے والی کتاب پاکستان کی پیچیدہ سیاسی صورتحال پر گہرا تجزیہ کرتی ہے۔ ”ویب گارڈ پبلشرز“ کی طرف سے شائع ہونےوالی اس کتاب میں خصوصاً 2014ءسے 2023ءتک کے عرصہ کا احاصہ کیا گیا ہے جس میں عمران کے اپوزیشن لیڈر سے وزیراعظم بننے کے سفر اور ان کے سٹیبشلمنٹ سے تعلقات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ”فال آوٹ“ پانامہ پیپرز کے تناظر میں نواز شریف کی سیاست کا بھی تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہے۔ معروف تجزیہ نگاروں، صحافیوں نے سلمان مسعود کے کام کو بہت سراہا ہے اور پاکستانی سیاسی معاملات میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کو اس کے مطالعہ کی تجویز دی ہے۔ مائیکل جبری پکٹ نے کہا کہ مسعود کی یہ کتاب صحافت کی کندہ کاری ہے۔ اچھی ہونے کی وجہ سے ادب میں اضافہ ہے ۔ رضا رومی نے کہا کہ کتاب پاکستان پیچیدہ سیاسی صورتحال پر ایک تنقیدی دستاویز ہے جو سکالرز، طلبہ اور عوام کیلئے بہت قیمتی ہے۔
معروف صحافی ، ایڈیٹر ”دی نیشن“ سلمان مسعود کی کتاب ”فال آوٹ“ شائع
Nov 23, 2023