لاہور( این این آئی)صوبے بھر میں 165نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 103، راولپنڈی میں 3، گوجرانوالہ میں 22،ملتان میں 3،فیصل آباد میں 16،شیخوپورہ میں 6،نارووال میں 4،بہاولپور اور لودھراں میں 2،2،جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال، چکوال اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 123 مریض زیر علاج ہیں۔