لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن 25 نومبر کو منایا جائے گا۔ تشدد کی روک تھام کیلئے سولہ روزہ آگاہی مہم شروع ہو جائے گی اور 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن تک جاری رہے گی۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن اور آگاہی مہم کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو، جسمانی تشدد کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دوران خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ءمیں ہوا جس کے بعد ہر برس 25 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںخواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔