کس سے بات ہوئی آپ وزیراعظم ہونگے، فرحت اللہ بابر، ایڈونچر بند ہونے چاہئیں: شازیہ مری 

Nov 23, 2023

لاہور (نامہ نگار) وہ کہتے ہیں بات ہوگئی ہے، ہمیں بتاؤ کس سے بات ہوئی ہے، کس نے بتایا یے کہ آپ وزیراعظم ہوں گے۔ قربانیاں ہم دے رہے ہیں، قربانیوں کو گالی مت دو۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے زیر اہتمام جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد میں خواتین کے کردار کے موضوع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق سیل کے صدر فرحت اللہ بابر اور پی پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری تھے۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل انسانی حقوق سیل کی سیکرٹری جنرل ملائکہ رضا اور نایاب جان نے ادا کیے۔ تقریب سے فیصل میر، مقصومہ بخاری، سلیمہ ہاشمی، شاہدہ جبیں، ربیعہ باجوہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر الطاف قریشی، طارق خورشید، ڈاکٹر خالد جاوید جان، رانا اکرام ربانی، شائستہ جاوید جان، عامر نصیر بٹ، فاطمہ ملہی، عائشہ غوری، چودھری ریاض، ذاکر حسین بخآری، نسیم صابر، مدثر شاکر، بشارت علی، علی احسن عابدی، طاہر غالب سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فرحت اللہ بابر نے فرخندہ بخاری کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں گواہ ہوں کہ فرخندہ اکیلی میدان میں آگئیں، پھر طلباءبھی میدان میں آگئے۔ فرخندہ بخاری نے اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھا جس جہاز کا کتاب میں جہاز کا ذکر ہوا ہے میں بھی اس جہاز میں تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک ہی بات کر رہے ہیں ہماری لڑائی کسی شخص یا کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، ہماری لڑائی مہنگائی و بے روزگاری سے ہے، ہم لیول پلئینگ فیلڈ ہر ایک کے لیے مانگتے ہیں، ہمیں شفاف الیکشن چاہئیں ، پریشان وہ لوگ ہورہے ہیں جنکی کہیں بات ہوگئی ہے ہم پریشان نہہیں ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں لگا تھا میثاق جمہوریت کے بعد چور دروازے بند ہوگئے ہیں۔ بدقسمتی ہے ابھی بھی کہین کنڈی کھلی لگ رہی ہے، جب بھی ادارے آئین سے باہر نکلے ہیں ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوا ہے۔ چھوٹا سا نسخہ ہے آئین کے مطابق کام کریں ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔ آج اگر کسی جماعت کا کہیں سودا ہوگیا ہے تو جمہوریت کا نقصان ہوگا، آئیے مل کر سب ملک اور جمہوریت کے لیے کام کریں۔ شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان میں اب ایڈونچر بند ہونے چاہئیں، اشارے ہوئے یا نہیں ہوئے، اعلان کرنے والے کتنے معصوم ہیں، سب جانتے ہیں، پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، اگر الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان کیلئے بری خبر ہوگی، پیپلز پارٹی اپنا پروگرام لیکر الیکشن لڑے گی۔

مزیدخبریں