اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نگران وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک سسٹم کو عالمی ڈیجیٹل راہداری بنانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ مجوزہ منصوبے پرعملدرآمد سے پاکستان کوکئی ملین ڈالرزکا فائدہ ہوگا۔نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ، پی ٹی سی ایل، ٹرانس ورلڈ، پیس کیبل اور سائبر نیٹ کے نمائندوں کے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل راہداری کیلئے تمام وسائل اورمطلوبہ سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، اس مقصد کیلئے خنجراب،کراچی و گوادر تک موجود آپٹیکل فائبرکیبل سے عالمی ٹریفک کوسب میرین کیبل سے ملایا جا سکتا ہے۔