بریگیڈئر سکندر حیات کا دورہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ ،تعلیمی وفلاحی سرگرمیوں پر گفتگو

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈئر سکندر حیات نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے دورہ کیا جہاں پر ادارے کے سربراہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے انکا استقبال کیا اور ادارے کی تعلیمی وفلاحی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا مہان وفد نے شعبہ درس نظامی،حفظ القران، شعبہ کمپوٹرسائنس اورلائبری ہال کامعائنہ کیا ۔ بریگیڈئر سکندر حیات نے کہاکہ علماءکرام نوجوانوں کومنشیات سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔ خطبات میں عوام الناس کو بار بار منشیات کے نقصانات پر آگاہی دیں تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جاسکے۔ منشیات فروش تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجوانوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ مدارس کے طلبہ منشیا ت کے لعنت سے محفوظ ہیں۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ معاشرے کوہرقسم کی برائی سے بچانا کیلئے ہم سب کواپنا اپنا کردار اداکرناہوگا۔

ای پیپر دی نیشن