لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب کھال ایکٹ 2019ءکے سیکشن 22 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر حکومت پنجاب، سیکرٹری آبپاشی پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینجز اتھارٹی کو ختم کر دیا۔ نئے قانون کے سیکشن 22 کو لاگو کر کے پرانے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔