لاہور(نامہ نگار)کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن جاری،کم عمر بچوں کےساتھ انہیں گاڑی دینے والوں کےخلاف بھی مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز شاہ نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیونگ پر 3345، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1670 مقدمات درج کئے گئے۔9روز میں 3345 مقدمات درج، گاڑیاں تھانوں میں بند،بغیر لائسنس چوتھے روز 1670 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے شہر خصوصا پوش علاقوں میں 190 مقامات پر خصوصی ناکہ جات قائم کئے گئے ہیں۔سی ٹی او مستنصر فیرو ز کا کہنا ہے کہ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں، شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 3 سینٹر 24/7 ہیں۔والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں۔
کریک ڈاو¿ن جاری‘ کم عمر 3345‘ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1670 مقدمات
Nov 23, 2023