کراچی ،اسلام آباد(کامرس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) خضدار کسٹمز کا حب کے مقام پر ایک گودام پر چھاپہ،کروڑوں روپے کی چھالیہ اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔ چھاپے میں 9 ہزار کلو گرام ثابت چھالیہ پکڑی گئی۔کارروائی میں 12 ہزار کلو پسی اور میٹھی سپاری بھی ضبط کی گئی۔ کسٹم حکام نے چھاپے میں 3 عدد گاڑیاں اور 5 افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ پکڑے گئے سامان کی قیمت تقریبا 9 کروڑ روپے ہے۔ ترجمان ڈاکٹر عطاءبڑیچ سپرنٹنڈنٹ پاکستان کسٹمز بلوچستان نے کہا کہ کسٹم انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے حب شہر میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا جس میں کامیاب کارروائی کی گئی۔کسٹمز نے سمگل شدہ ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز کی کھیپ پکڑ لی۔ کسٹمز نے گولڑہ موڑ پر کارروائی کی۔ 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔