لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سے نکالے 11 افسروں کو بحال کر دیا

Nov 23, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارحسین نے ایف آئی اے سے نوکری سے نکالے گئے گیارہ افسروں کو تاحکم ثانی عہدوں پر بحال کردیا، عدالت نے چیئر مین فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا، وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزاران ایف آئی اے میں قانونی طریقہ کار کے مطابق بھرتی ہوئے،ادارے نے نوکریوں پرمستقل کرنے کی بجائے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے تحت برطرف کر دیا، تعلیم اور تجربہ مکمل ہونے کے باوجود نوکری سے برطرف کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔

مزیدخبریں