گجرات ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی سپیشل جج اینٹی کرپشن گجرات محمد سلیم کے کیمپ عدالت میں پیشی تھانہ رنگپور سیالکوٹ کے مقدمہ نمبر 67/23 میں 50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جس پر عدالت نے عثمان ڈار کو آج دوبارہ سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عثمان ڈار کیخلاف محکمہ ایجوکیشن میں جاوید نامی شخص کو بھرتی کروانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج تھا، صحافی کے الیکشن لڑنے کے سوال پر عثمان ڈار نے کہا موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہیں ابھی سب مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، والدہ کے الیکشن لڑنے کے فیصلہ کے حوالے سے وہی بہتر بتا سکتی ہیں۔