شکا گو (این این آئی) شکاگو میں امریکہ-چین جنرل چیمبر آف کامرس کے شکاگو چیپٹر کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین اور امریکہ کی سیاسی و کاروباری شخصیات نے مشترکہ مفادات کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو چین کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہئیے اور دونوں ممالک کے رہنماں کے اتفاق رائے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مثبت وعدے کو عملی پالیسی بنانا چاہئیے۔ چین کی ترقی دنیا کے لیے اچھی خبر ہے۔ چین اور امریکہ کی کامیابی ایک دوسرے کے لیے موقع ہے۔
امریکہ کو ہمارے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہئے، چینی سفیر
Nov 23, 2023