کنشاسا (اے پی پی)کانگو کے دارلحکومت کنشاساکے سٹیڈیم میں فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ سے 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کانگو کے پبلک پراسیکیوٹر اوکو نگاکالا نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کانگوفوج نے 18 سے 25 سال کی عمر کے 1500افراد کو بھرتی کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اس سلسلے میں کنشاسا کے سٹیڈیم میں جاری بھرتی کے عمل کے دوران کچھ لوگوں نے سٹیڈیم کے دروازوں سے زبردستی اندر جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس واقعہ کے بعد مشیل ڈی اورنانو سٹیڈیم میں بھرتی کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔انہوں نےبتایا کہ بھگدڑ کی وجوہاتمعلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔