واشنگٹن (نیٹ نیوز) ناسا کی جیمز وی سپیس ٹیلی سکوپ نے ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے متعلقہ تفصیلات افشا کر دیں۔ حیران کن تصویر میں کہکشاں کے بیچوں بیچ 5 لاکھ سے زائد ستارے اور منتشر بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ نئی تصویر اس خطے کے شدید ماحول کے پراسرار رازوں سے پردہ اٹھا سکتی ہے۔ ان میں سے ایک راز ستارہ ساز خطے سیگیٹیئریس سی کا ابھی تک بڑے بڑے ستارے پیدا کرنے کے متعلق ہے۔
ملکی وے کہکشاں کے بیچوں بیچ ستارہ ساز خطے کی تصویر جاری
Nov 23, 2023