پنک سالٹ پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ‘ دنیا میں متعارف کرانا ذمہ داری: گورنر

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس لاہور میں وفاقی حکومت کے ادارے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پی ایم ڈی سی کے وفد کی قیادت ایم ڈی انجینئر اسد احمد جبکہ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے وفد کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر شبینہ رضا کررہی تھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پنک سالٹ پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے، اس کو اچھے طریقے سے دنیا میں پاکستان کے نام سے متعارف کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اپنی کانوں (مائنز) کو بالخصوص کالا باغ کے پر فضا مقام پر کھیوڑہ سالٹ مائنز کی طرز پر سیاحوں کے لیے پرکشش بنا کرکھولنا چاہئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بچے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور یہ باعث تشویش ہے کہ مائیکرو نیوٹرینٹس کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں 40 فیصد بچے ذہنی نشوونما میں کمی کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن