اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی پروان چڑھ رہی ہے۔گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کیا تھا اور 100انڈیکس میں827 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 340 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 500 ہوگیا۔ کاروبار کے دوارن 100انڈیکس 670 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 800 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر بھی اپنی قدر کھو رہا ہے، اور آج ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284.75 روپے پر آگیا۔
اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور ریکارڈ قائم، پاکستانی روپیہ بھی تگڑا ہوگیا
Nov 23, 2023 | 11:34