لاہور( نیوز رپورٹر) پیٹریاٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ معمولی واقعہ نہیں ہے اس لئے حکومت اسے سنجیدگی سے لے۔ بے گناہوں کی عبادتگاہوں اور گھروں کو نذر آتش کیا گیا ہے اور لوٹ مار کی گئی۔مطالبہ ہے کہ صوبائی کابینہ اس کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کرے۔ عبادتگاہوں کی نئے سرے سے تعمیر اور نقصان کی ادائیگی کردینا کافی نہیںہے جو بھی مجرم چاہے وہ اندرونی یا بیرونی انہیں منظر عام پر لا کر کھلے عام سزائیں دی جائیں اور ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔
سانحہ جڑانوالہ معمولی نہیں ،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے:میاں متین
Nov 23, 2023