اسرائیل امریکہ ، برطانیہ کی پشت پناہی سے غزہ میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب :یونس قادری ،جنید قادری

لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری جنرل سیکرٹری محمد یونس قادری اور شعبہ نشرواشاعت کے سربراہ محمد جنید قادری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پوری دنیا تماشا دیکھ رہی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل امریکہ اور برطانیہ جیسے ملکوں کی پشت پناہی سے غزہ میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ سکولوں، ہسپتالوں اور پرامن آبادی پر بمباری کر کے بے پناہ لوگوں کو شہید کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن