پرتگال: پولیس کے چھاپے‘ مختلف ممالک کے 28 انسانی سمگلر گرفتار

Nov 23, 2023

پرتگال (نوائے وقت رپورٹ) پرتگال میں جنوبی الینٹیجو کے علاقے میں کھیتوں پر چھاپوں میں انسانی سمگلنگ اور استحصال کے شبہ میں 28 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش کاروں نے جن متاثرین کی شناخت کی ہے ا±ن کا تعلق رومانیہ، مالڈووا، یوکرائن، بھارت، پاکستان اور سینیگال سے ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو ملازمت کی لالچ دے کر پرتگال لے جا کر قابلِ رحم حالات میں رکھا جا رہا تھا اور انہیں تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ تحقیقات کے لیے تقریباً 480 افسران کو متحرک کیا گیا اور 78 چھاپے مارے گئے۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار کیے گئے 28 افراد میں پرتگال سمیت دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ غیر قانونی امیگریشن میں مدد دینے والے نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہیں اور منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈ میں بھی ملوث ہیں۔ انہیں آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں