واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے آزاد خالصتان کے حامی گریتونت سنگھ کے قتل کی سازش ناکام بنا دی۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام نے سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو وارننگ بھی جاری کی۔ بھارت سکھ رہنما کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ اس کی تصدیق کی ہے۔ بھارت نے امریکی وارننگ پر ہی گریتونت سنگھ پنوں کو مارنے کا منصوبہ ترک کیا۔ سفارتی انتباہ کے بعد امریکی پراسیکیوٹرز نے ایک شخص پر فرد جرم بھی عائد کی تھی۔ گریتونت سنگھ پنوں خالصتان ریفرنڈم کیلئے عالمی سطح پر مہم چلا رہے ہیں۔ خالصتان ریفرنڈم کیلئے 13 لاکھ سکھ حصہ لے چکے ہیں۔ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد امریکہ کو اس کے چند اتحادیوں نے سازش سے آگاہ کیا۔ گریتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ امریکی شہری کی جان کو خطرہ امریکہ کی خودمختاری کیلئے چیلنج ہے۔
امریکہ میں خالصتان کے حامی سکھ کے قتل کی سازش ناکام، بھارت نے امریکی وارننگ پر منصوبہ ترک کیا
Nov 23, 2023