بنکوں کی سال 21 اور 22 میں آمدن پر 40فیصد ونڈفال ٹیکس نافذ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اےف بی آر نے وفاقی کابےنہ کی منظوری سے بنکوں کی ٹےکس سال21ءاور 22ءمےں ہونے والی غےر معمولی آمدن پر 40فی صد کے حساب سے ونڈ فال ٹےکس کا نفاذ کر دےا ہے۔ ایف بی آر نے ونڈفال ٹیکس عائد کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت اس سال 30نومبر تک ٹےکس جمع کرانا ہو گا۔ تخمےنہ ہے کہ ا س سے اےف بی آر کو 35 ارب روپے تک رےونےو اضافی مل جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن