میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سابق ایم این اے امجد علی خان کے خلاف تھانہ سٹی میانوالی میں امانت میں خیانت کی ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ سابق وائس چیئرمین سعیدا للہ خان آف بٹیاں کی مدعیت میں درج ہونیوالی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے لین دین کے تنازعہ میں میں نے اور افضل عدیل ہوٹل والے نے لین دین کے تنازعے میں پچاس لاکھ روپے امجد علی خان کے حوالے کئے۔ اور بطور ثالث امجد علی خان نے فیصلے کی تاریخ طے کی مگر فیصلے سے پہلے ہی امجد علی خان نے کہا کہ سہیل خان جو رقم لے کر آیا تھاوہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کہنے پر نمل یونیورسٹی میں جمع کرادی ہے۔ جس کی رسید میرے پاس ہے۔ امجد علی خان نے یہ رسید اپنی آئی ڈی پر لگادی مگر اس کی رسید دینے سے انکاری ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے ایف آئی آر کاروائی شروع کردی ہے۔
عمران خان‘امجد علی کےخلاف امانت میں خیانت پر میانوالی میں مقدمہ
Nov 23, 2023