اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گریڈ 21 کے افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کے لیے اعلی اختےاراتی بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہوگا، گریڈ 21 میں کام کرنے والے اور ترقی کی زون میں موجود تمام افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔