سٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس پہلی بار 58ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس پہلی بار 58 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ بدھ کے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 800 پوائنٹس بڑھا اور کاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 100 پر بند ہوا۔ گزشتہ روز 59 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے بڑھ کر 8444 ارب روپے ہو گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جبکہ 21 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 293 پوائنٹس اضافے سے57 ہزار 371 پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو قرض دینے کا وعدہ کرنے والوں کی جانب سے باقی ماندہ 13 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی توقعات اور طلب و رسد میں یکسانیت کے باعث بدھ کو مسلسل پانچویں کاروباری سیشن میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ کاروبار کے اختتام پر انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 66 پیسے کی کمی سے 285 روپے 13 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 287 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھا¶ 11 ڈالر اضافے سے 2002 ڈالر فی اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...