لاہور(کامرس رپورٹر) KIPS سکول کے زیرِ اہتمام 16نومبر کو نوائے اقبال کی تقرےب کا انعقاد الحمراءہال مال روڈ لاہور مےں کےا گےا۔ جس مےں KIPS اورمختلف سکولوں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لےا۔اس تقرےب کی مہمان خصوصی جسٹس (ر) ڈاکٹر ناصرہ اقبال نے KIPS اےجوکےشن سسٹم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ نوائے اقبال کی تقرےب منعقد کرنے کا مقصد مفکر پاکستان علامہ اقبالؒکے خواب کو پاےہ تکمےل تک پہچانا ہے۔ KIPS اےجو کےشن سسٹم اپنے نظرئےے اور رواےات کے مطابق اس طرز کی تقرےبات کا انعقاد کرتا رہتا ہے تاکہ مستقبل کے لےڈر علامہ اقبالؒ جیسے عظیم مفکر اور قومی لیڈر کے خیالات سے بہتر آگاہی حاصل کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کریں اور نظریہ پاکستان اور تحریک پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح ؒ اور سرکردہ رہنما جیسے سر سےد احمد خان ،فاطمہ جناح کے متعلق مزید جان سکیں اور اپنے ملک سے محبت کا جذبہ اور اس کی بہتری اور ترقی کیلئے مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔