ایف بی آر کی ایکسپورٹرز کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی یقین دہانی 

 لاہور(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے ایکسپورٹرز کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ان پٹ آو¿ٹ پٹ کو ایفیئنٹ آرگنائزیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو عرفان الرحمن خان نے اپٹماکو ان پٹ آو¿ٹ پٹ ریشوز (IROs)، ویسٹجز اور انالیسس سرٹیفکیٹس کے تعین سے متعلق برآمد کنندگان کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آنےوالے ہفتے انہوں نے اپٹما سے ایک تجویز طلب کی ہے تاکہ مناسب غور و خوض کے بعد تعین کے عمل کو مزید قابل عمل اور برآمدات کیلئے موزوں بنایا جا سکے۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ ٹیکسٹائل نوٹس ان پٹ آو¿ٹ پٹ کے تناسب کے تعین کیلئے حوالہ اور رہنمائی کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ تاہم، ان نوٹسوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک دہائی سے زیادہ پہلے مرتب کیے گئے تھے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تعلیمی اداروں، ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ٹیکسٹائل نوٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وہ اپٹما لاہور کے دورے کے موقع پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن