لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔بھارت کے شبمن گل کی ون ڈے بیٹرز میں 826 پوائنٹس کیساتھ پہلی اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی 824 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا 791 پوائنٹس کیساتھ تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کے فخر زمان 14ویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سولہ درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لابوشین 8درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے۔باو¿لرز میں جنوبی افریقہ کے کاشیو مہاراج کا 741 پوائنٹس کیساتھ پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد 703 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ بھارتی باو¿لر محمد شامی 699 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے فاسٹ باو¿لر شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 650 پوائنٹس کیساتھ 9 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آل راو¿نڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔