لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں ارجنٹائن نے برازیل کو ہرا کر نئی تاریخ رقم کردی، برازیل کو تاریخ میں پہلی بار ہوم گراو¿نڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن نے برازیل کو ہوم گراو¿نڈ پر 0-1 سے شکست دےدی ، حریف ٹیم کی جانب سے نیکولاس اوٹامینڈی نے 63 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔برزایل پہلی بار ہوم گراو¿نڈ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ، میسی کی قیادت میں ارجنٹائن واحد ٹیم ہے جس نے 70 سال میں برازیل کو ہوم گراو¿نڈ پر دوسری شکست دی ہے۔میچ کے دوران ارجنٹائن اور برازیل کے تماشائیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھی گئی، دونوں ٹیموں کے فینز سٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ تماشائیوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ٹیم میدان چھوڑ کر اپنے فینز کی مدد کو جاپہنچے۔ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ٹیم نے پولیس سے ٹکر لینے کی بھی کوشش کی لیکن سٹینڈ میں لگی رکاوٹیں بیچ میں آگئیں۔ کچھ دیر بعد ارجنٹائن کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی۔