کھیل کوئی بھی ہو انسان کو توانا بنادیتا ہے : چودھری عبدالجبار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی)سماجی رہنماومعروف قانون دان چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کر کے ہم نوجوان نسل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تندرستی وتوانا بناسکتے ہیںکھیل کوئی بھی ہو اوہ انسان کو توانا بنادیتا ہے شیخوپورہ کے گاﺅں کالوکے میں چودھری عامرشہزاد اعوان ایڈووکیٹ کی خصوصی کاوشوں سے عبدالخالق (کالوکے ہاف میراتھن ) کا انعقاد نوجوانوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر بار چودھری زاہد سعید ،چودھری عامر شہزاد اعوان ودیگر کے ہمراہ عبدالخالق (کالوکے ہاف میراتھن) کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن