ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ‘انتظامات کا جائزہ

Nov 23, 2023

ننکانہ صاحب( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ بابا گورونانک دیوجی کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کےلئے اندرون و بیرون ملک سے آنےوالے یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے مربوط اورجامع ایکشن پلان کے تحت انتظامات کو بروقت مکمل کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صفائی ستھرائی ،سکیورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو سمیت دیگر انتظامی افسر بھی موقع پر موجود تھے ۔

مزیدخبریں