بھوئے آصل (نامہ نگار) المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی سماجی خدمات قابل ستائش ہیں ، مستحق لوگوں کا دست وبازو بننے والے ہمیشہ زندہ وجاوید رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار امید وارصوبائی اسمبلی پی پی 175 مسلم لیگ ن چوہدری عامر کبیرخاں نے المصطفیٰ سلائی سنٹر میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سن کر بہت خوشی ہوئی کہ مختصر عرصہ میں23 بچیوں کی شادی میں امداد ، سینکڑوں طلباءوطالبات میں سکول شوزوجرسیاں، یونیفارم اسکول بیگ کی تقسیم ، 10 فری ہینڈ پمپس کی تنصیب ، مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم ، المصطفیٰ سلائی سنٹر، المصطفیٰ اکیڈمی کا قیام اور دیگر سماجی خدمات قابل قدر کارنامہ ہے۔