شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز(یوکے) کے رہنما چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا دل آج بھی تحریک انصاف کیساتھ دھڑکتا ہے 8 فروری کے انتخابات میں دیار غیر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کے خاندان تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے بھرپور کردارادا ر کرینگے کیونکہ ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے دوران جو عزت وتکریم دیار غیر میںپاکستانیوں کو ملی ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ۔