ڈینگی ‘سموگ تدارک کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلع شیخوپورہ کو ڈینگی کی وباءسے محفوظ رکھنے کیلئے تمام محکمے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے اس کے ساتھ ساتھ سموگ کی روک تھام اور شہریوں کو بھرپور آگاہی مہم کیلئے تمام محکمے اپنی ذمہ داری پوری کرےں ڈینگی سرویلنس روزانہ کی بنیاد پر کباڑ خانوں اور نرسریوں سروس سٹیشن پٹرول پمپوں سمیت سرکاری دفاتر گھروں کی چھتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرےں گے اور وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے والوں کی دکانیں وغیرہ سیل اور چالان کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈینگی اور سموگ کے تدارک کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن