حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسموگ کے تدارک اور مختلف محکموں کی جانب سے کی جانےوالی کارروائیوں کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمداللہ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اشفاق رسول،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نوید احمد سمیت ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ محکمہ زراعت اور ماحولیات کے افسران سموگ کے تدارک کے حوالے سے فصلوں کی باقیات جلانے ، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں ، گاڑیوں اور صنعتی اداروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔ اور بالخصوص موٹروے کے قریبی علاقوں میں متعلقہ محکموں کی ٹیمیں خصوصی مانیٹرنگ بھی جاری رکھیں تاکہ کوئی بھی زمیندار ،کاشتکار،اپنی فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگا سکے۔