گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا، قائد برادری بیرسٹر علی اشرف مغل کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں 25دسمبر کوملک گیر مغل کنونشن منعقد کرنے کو حتمی شکل دیدی گئی، انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مختلف کاموں کیلئے کمیٹیاں بھی بنادی گئیں ، اجلاس میںسرپرست اعلیٰ عارف محمود مغل، صدر عبدالرﺅف مغل، سینئر نائب صدر چیئرمین حاجی مقصود مغل، نائب صدر میاں خالد سیف اللہ، نائب صدر میاں ضیا اللہ ستار مغل، نائب صدر حاجی محمد اختر مغل، جنرل سیکرٹری قمر زمان و دیگر نے شرکت کی۔