کنسلٹنٹ صوبائی محتسب فضل عباس اورمہرطاہر نواز سے منور حسین کی ملاقات

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کنسلٹنٹ محتسب پنجاب فضل عباس اورایڈوائزرآراو صوبائی محتسب (پنجاب) مہرطاہر نواز خاں سے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ منور حسین کی ملاقات ہوئی ،کنسلٹنٹ فضل عباس اور ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب گوجرانوالہ ریجن طاہر نواز نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محتسب ادارہ کی کارکردگی پنجاب بھر میں قابلِ تحسین ہے اور یہ ادارہ دن رات محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ہمارا اولین مشن ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ لوگوں کی دادرسی کیلئے قائم کیا گیا ہے اوراس ضمن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایات کی روشنی میں علاقائی ریجنل دفتر صوبائی محتسب گوجرانوالہ لوگوں کو مختلف صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن