گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے رات گئے تھانہ صدر گوجرانوالہ کا دورہ کیااورتزئین و آرائش کے بعد تھانہ صدر گوجرانوالہ کی عمارت کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ نے سائلین کے لئے صوفے،آرام دہ کرسیاں، بہترین اور صاف ستھرا ماحول، شاندار عمارت دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، آر پی او گوجرانوالہ، سیکرٹری وزیراعلی، سیکرٹری وزیر اعلی کوآرڈینیشن اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کی تعریف کی۔انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس،آر پی او گوجرانوالہ اور ان ٹیم کوتھانے کی تزئین وآرائش کے بہترین کام پر شاباش دی۔وزیراعلیٰ نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا۔