گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی اور مظالم کی مذمت اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے کپس کالج سیٹلائٹ ٹاﺅن کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر حافظ شبیر حسین چشتی ،پرنسپل میڈم صباءاورتدریسی عملے سمیت طالبات نے شرکت کی۔شرکا ءنے کتبے اٹھائے ہوئے تھے، جن پر اسرائیلی مظالم کی مذمت اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پرپروفیسر حافظ شبیر حسین چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، نہتے فلسطینی خوراک ادویات اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔پانی بند کرکے غزہ کے شہریوں کوپیاس سے مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے، غزہ صورتحال پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے ،پاکستان کے غیور عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ آخری سانس تک کھڑے ہیں۔ مقررین نے عالمی برادری سے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نوٹس لینے اور اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔اور عوام سے انکی مالی مدد کی اپیل کی۔
گوجرانوالہ:اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف کپس کالج میں احتجاجی مظاہرہ
Nov 23, 2023