ایف بی آرٹیکس لینا جانتا ہے،ریفنڈز کی بجائے آڈٹ کھول لیتاہے : ٹیکس ایڈوائزرز

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر ایڈوانس ٹیکس لینا جانتا ہے ، ان پ±ٹ کی اجازت ہے لیکن جب ریفنڈز دینے کی باری آتی ہے تو آڈٹ کھول لیے جاتے ہیں،ایف بی آر نے158ارب کے ریفنڈز دئیے ہیں لیکن ابھی تک بڑی تعداد میں ٹیکس پیئر ز لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بارز کے ممبران اور ٹیکس پریکسٹیشنرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ریفنڈز نہ ملنے کی وجہ سے سرمائے کی بھی قلت پیدا ہو رہی ہے ،گزشتہ سال ایف بی آر نے113ارب کے ریفنڈز جاری کیے جو آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریفنڈز ٹیکس دہندگان کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران اور عملے کے ناروا سلوک کی وجہ سے ٹیکس گوشواروں اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو رہا۔ زمینی حقائق کے مطابق موجودہ حالات میں ٹیکس گوشواروں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہونی چاہیے تھی ۔

ای پیپر دی نیشن