مدیحہ امام کاشادی کے بعد پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال کا دورہ

 پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے موجی بصر کے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال کا دورہ کیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ مدیحہ امام کا ان کے سسرال والوں کی جانب سے استقبال کیا جا رہا ہے، ان کے شوہر موجی بصر کے اہلخانہ نے روایتی اندزاز میں اپنی بہو کے قدم گھر میں رکھوائے۔اس کے بعد انہیں پورا گھر دکھایا گیا جسے دیکھنے کے بعد مدیحہ کہنے لگیں کہ یہ تو بہت خوبصورت ہے۔مدیحہ جیسے ہی اپنے سسرال کے گھر میں داخل ہوئیں تو بارش شروع ہو گئی جس پر ان کے سسرال والے کہنے لگے کہ یہ بہو ہمارے لیے اور اس گھر کیلئے بڑے نصیبوں والی ہے اسی لیے اوپر والے نے بارش برسا دی ہے۔اس موقع پر پاکستانی اداکارہ مدیحہ نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس جبکہ ان کے خاوند موجی بصر نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام بھارتی فلم ساز موجی بصر سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں، چینی افراد سے مشابہت پر موجی بصر کی قومیت سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی سوالات سامنے آئے تھے، جس کے بعد اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی لڑکے کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن