بجلی مہنگی کیے جانے پر کےالیکٹرک کا مؤقف

Nov 23, 2023 | 22:55

ویب ڈیسک

کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کیے جانے پر مؤقف دے دیا۔ 

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا فیصلہ ماضی کے واجبات سے ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت پر کےالیکٹرک کا ٹیرف متعین نہ ہونے کے باعث پورے ملک کی نسبت کراچی سے کم چارجز وصول کیے گئے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے چارجز میں فی یونٹ ایک روپیہ 52 پیسے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چارچز دسمبر 2023 سے نومبر 2024 کے ماہانہ بلوں پر لاگو کیے جائیں گے۔ بجلی کے بلوں میں عائد ہونے والے ان چارجز سے لائف لائن کسٹمرز مستثنیٰ ہوں گے۔

مزیدخبریں