بھارت‘آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن  17 وکٹیں گر گئیں۔پرتھ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے۔ نتش کمار 41 ، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ ویرات کوہلی پانچ رنز بناسکے ۔ جوش ہیزل ووڈ نے 4 ‘مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے دو ‘دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 67 رنز بنالئے۔ ایلکس کیری 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔عثمان خواجہ 8‘نیتھن میکسوینے 10‘مارنوس لابوشین دو‘ سمتھ صفر ‘ٹریوس ہیڈ 11‘مچل مارش چھ ‘پیٹ کمنز تین رنز بناسکے ۔ جسپریت بمرا ہ نے 4، محمد سراج نے 2 اور ہرشیت رانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن