سکیورٹی ایکسچینج کمیشن ،نئے پورٹل میں مسائل ،کمپنیوں کے ڈیفالٹ کا خدشہ

Nov 23, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کے نئے پورٹل میں یوزر آئی ڈی اورپاسورڈ میں مسائل آرہے ہے جس کیو جہ سے کمپنیوں کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔نئے پورٹل بنانے کی صورت میں فائلنگ تاریخ میں توسیع کرنے کی ضرورت تھی جو نہیں کی گئی۔ لیٹ فائلنگ سے جرمانے اور پینلٹی 4 گنا بڑھ جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار بار کے صدر شہباز صدیق، نائب صدر میاں محمد زاہد،جنرل سیکرٹری انیب اختر انصاری،فنانس سیکرٹری حسن یوسف اورجوائنٹ سیکرٹری احمد رضا نے ایس ای سی پی پورٹل ایشوز پر مبنی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہمان ایس ای سی پی لاہور کے رجسٹرار شہباز سرور ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار عثمان سعید تھے۔مقررین نے کہا کہ  اگر کمپنیاں 3 سال بعد الیکشن کیلئے براہ راست تعیناتی کرتی ہیں اس کے علیحدہ چارجز دینے پڑتے ہیں۔

مزیدخبریں