لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کے سابق صدر پیر سید عاشق حسین بخاری انتقال کر گئے۔ مرحوم زندگی بھر نظام مصطفیؐ کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ جمعیت علماء کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ،مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر میاں غلام شبیر قادری جے یو پی کی سیکرٹری جنرل صفدر شاہ گیلانی ڈاکٹر جاوید عوان حافظ نصیراحمد نورانی ایوب خان ایڈوکیٹ سید عقیل انجم تجمل بیگ مفتی نعیم جاوید نوری علامہ زوار حسین مہروی نے سید عاشق حسین بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔